ادیس ابابا (این این آئی )ایتھیوپیا میں کورونا وائرس سے ایک ایسے متاثرہ شخص صحتیاب ہوئے ہیں جن کی عمر کم از کم 100 سال بتائی جا رہی ہے۔ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں میں سے ایک نے کہاہے کہ ان کی صحتیابی حیران کن تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ابا تیلاہون وولڈیمایکل کے خاندان نے کہاکہ ان کی عمر 114 سال ہے جس سے وہ دنیا کے معمر ترین شخص قرار پائیں گے۔