مری(نامہ نگار خصوصی)آزادکشمیر کے وزیر ڈیزاسٹرمینجمنٹ حافظ احمد رضا قادری ایڈووکیٹ نے کوروناوائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد مری کادورہ کیا وہ اپنی علالت کی وجہ سے مری میں ہونے والی مختلف شخصیات کی وفات پر نہ آسکے تھے ایسے میں وہ حافظ احمدرضاقادری ایڈووکیٹ نے غلام حسن میر کی رہائش گاہ گئے اور انکی وفات پر انکے بیٹوں وحیدمیر،زاہد میر،طاہر میر سے اظہا رتعزیت کیا،بعد ازاں وہ گوہر رحمان کی تعزیت کیلئے کشمیر ی محلہ مری گئے اور انکے صاحبزادے جاویدسے ملاقات کی وہ غلام محمد کشمیر ی کی رہائش گاہ پر بھی پہنچے اور انکے بیٹوں مشتاق اور پولے سے دلی تعزیت کی انہوں نے مرحومین کی وفات پر گہرے دکھ ورنج کا اظہارکیا۔
تے ہوئے ان کی مغفرت درجات کی بلندی اورپسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی انکے ہمراہ طاہر حمید ترجمان مری اور دیگر اہلیان علاقہ بھی موجود تھے ۔
وزیر ڈیزاسٹرمینجمنٹ آزادکشمیر احمد رضا قادری کا مری کادورہ
Jun 30, 2020