3 ڈپٹی 9 اسسٹنٹ رجسٹراروںسمیت متعدد افسران کی اگلے گریڈ میں ترقی

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے تین ڈپٹی رجسٹراروںاور 9 اسسٹنٹ رجسٹراروںسمیت گریڈ 17 سے گریڈ 19 کے متعدد افسران کی اگلے گریڈ میں ترقی کی منظوری دے دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا گریڈ 19کے تین ڈپٹی رجسٹرار گریڈ 20 میں ترقی پاگئے جبکہ گریڈ 18 کے9 اسسٹنٹ رجسٹرارکوگریڈ 19 ،گریڈ17کے 44 ایڈمن آفس کوآرڈینٹرز کی بطور اسسٹنٹ رجسٹرار گریڈ 18گریڈ17کے 17 پرسنل اسٹنٹ کو گریڈ 18 میں ٹائم سکیل ترقی کی منظوری بھی دی گئی ہے ترقی پانے والے ڈپٹی رجسٹرار میں میاں اشفاق احمد، جانسن برنارڈ اور مسعود احمد شامل ہیں جبکہ ڈپٹی رجسٹرار ظہور حسین اور شہباز اشرف کو ترقی کیلئے موزوں قرار دے دیا ہے، دونوں افسران سیٹ دستیاب ہونے پر اگلے گریڈ میں تعینات ہو جائیں گے اسی طرح اسسٹنٹ رجسٹرار نور محمد، اشفاق احمد، اللہ دتہ خالد، شاہد اقبال، محمد عرفان، طاہر حسین، محمد مقصود چوہدری، عثمان شوکت اور عطاء الرحمن کو ڈپٹی رجسٹرار کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے جبکہ اسسٹنٹ رجسٹرار اویس افضل کو ترقی کیلئے موزوں قرار دے دیا گیا ہے مزید برآں ایڈمن آفس کوآرڈینٹرز عبدالرؤف، عمر ایاز، علی احمد ملک، آصف رسول، اجمل امیر خان، محمد صدیق، شبیر احمد اور رابعہ رفیع سمیت 44 ایڈمن آفس کوآرڈینٹرز کو گریڈ 18 میں بطور اسسٹنٹ رجسٹرارز ترقی دے دی گئی ہے تین ایڈمن آفس کوآرڈینٹرز ترقی کے لئے موزوں قرار دیتے ہوئے سیٹ کی دستیابی کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے 17 پرسنل اسٹنٹس کی گریڈ 18 میں ٹائم سکیل پروموشن کی بھی منظوری دے دی ہے، گریڈ 18 میں ترقی پانے والوں میں شہزاد احمد ناصر، رانا محمد یامین، نعیم احمد اور محمد اویس وحید سمیت 17 پرسنل اسسٹنٹ شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن