اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 1 کروڑ 20 لاکھ افراد کو امداد فراہم کر دی گئی ہے۔ احساس ایمرجنسی کیش کی کامیابی اور صارفین کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے یہ ہدف 1 کروڑ 61 لاکھ 63 ہزار مقرر کیا ہے۔ پورے ملک میں احساس ایمرجنسی کیش کے ذریعے ایک کروڑ20 لاکھ 3 ہزار سے زیادہ محنت کش افراد میں 145ارب 29کروڑ روپے سے زیادہ امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔آزاد کشمیر میں 1 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد میں2 ارب42 کروڑ سے زیادہ امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ بلوچستان میں6 لاکھ11 ہزار سے زیادہ افراد میں 7 ارب 43 کروڑ روپے سے زیادہ امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔گلگت بلتستان میں86 ہزار سے زیادہ افراد میں 1 ارب 5 کروڑ روپے سے زیادہ امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔اسلام آباد میں63 ہزار سے زیادہ افراد میں76 کروڑ روپے سے زیادہ امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔خیبر پختونخوا میں 21 لاکھ8 ہزار سے زیادہ افراد میں 25 ارب59 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ پنجاب میں52 لاکھ75 ہزار سے زیادہ افراد میں63 ارب 88 کروڑ روپے سے زیادہ امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔سندھ میں36 لاکھ59 ہزار سے زیادہ افراد میں 44 ارب 13 کروڑ روپے سے زیادہ امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔