اسلام آباد(نا مہ نگار)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے پیٹرول بحران کے ذمہ دار قرار دیتے ہوئے 3مزید نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ کر دیا ہے۔ترجمان اوگرا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پیٹرول شارٹیج اور بحران پر 3نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 50لاکھ روپے فی کس جرمانہ کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ان تینوں کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کر رکھے تھے۔واضح رہے کہ اوگرا نے 11جون کو پیٹرول شارٹیج پر 6نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مجموعی طور پر 4کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا تھا۔