لاہور (یواین پی) نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے پشاور زلمی نے ڈیجیٹل کیمپ کا اعلان کردیا جبکہ ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیرن سیمی اور جنوبی افریقہ کے بلے بازہاشم آملہ نے پاکستان میں ٹیلنٹ کی تلاش کا بیٹرہ اٹھالیا۔
جبکہ محمد اکرم ان کے معاون ہوں گے۔ایک پیغام میں پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل کیمپ سے سامنے آنے والا ٹیلنٹ پی ایس ایل چھ میں پشاور زلمی ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی اپنی بیٹنگ اور باؤلنگ کی ویڈیو ز کی بدولت کیمپ میں شامل ہوسکتے ہیں جن کی کارکردگی کا ہاشم آملہ اور محمد اکرم بھی جائزہ لیں گے۔