لاہور(یواین پی) یونس خان نے جوفرا آرچر کو پاکستان ٹیم کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیدیا، بیٹنگ کوچ کا کہنا ہے کہ نوجوان انگلش پیسر مضبوط اعصاب کے حامل ہیں،مہمان بیٹسمینوں کو خطرناک ان سوئنگرز کو بیک فٹ پر کھیلنے کا مشورہ دوں گا، دورے میں پاکستانی بیٹنگ کی تکنیک اور اعصاب دونوں کا امتحان ہوگا۔
، خشک موسم میں جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ زیادہ مشکلات پیدا نہیں کریں گے۔
پاکستانی بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا کہ جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی جوڑی بڑی تجربہ کار ہے، دونوں نے مل کر انگلینڈ کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے،انگلش کنڈیشز اس موسم میں خشک ہوتی ہیں،امید ہے کہ دونوں پیسرز پاکستانی بیٹنگ لائن کیلئے زیادہ مشکلات پیدا نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ انگلش بولرز کو چیلنج دینے کیلیے ضروری ہے کہ مہمان بیٹسمین 300سے 350 تک کا مجموعہ تشکیل دیں،کنڈیشنز ہمیشہ مشکل اورتکنیک و اعصاب دونوں کا امتحان ہوتا ہے،امید ہے کہ ٹیم اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے میں کامیاب ہوگی۔