مزید 2846 کیسز، 118 اموات، تعداد 4304 ہو گئی

Jun 30, 2020 | 10:06

ویب ڈیسک

ملک بھر میں کورونا وائرس کے2ہزار 846نئے کیسز سامنے آ گئے جس کے بعد مجموعی تعداد 2 لاکھ 09ہزار 337 ہو گئی جبکہ 118 مزید اموات کے بعد تعداد 4304 تک جا پہنچی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 846 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 09 ہزار 337 تک جا پہنچی ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 118 اموات ہوئیں، جس کےبعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 4304 ہو گئی۔
این سی او سی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 81 ہزار 985 ہے جبکہ پنجاب میں دوسرے نمبر پر آگیا مریضوں کی تعداد75 ہزار 501رپورٹ ہوگئی ہے ،کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد26 ہزار115، بلوچستان میں 10 ہزار 426ہو گئی، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 ہزار775 آزاد جموں و کشمیر 1065 گلگت میں 1470 ہو گئی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 930 ٹیسٹ کیے گئے،جس کے بعد مجموعی طور پر 12 لاکھ 83 ہزار 092 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
این سی او سی حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3096 مریضوں نے کورونا کو شکست دی جس کے بعد ملک بھر میں 98ہزار503مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔ 

مزیدخبریں