اپوزیشن کی دکانداری اب نہیں چلے گی: مسز شاہدہ احمد

خانیوال(خبرنگار) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ اپوزیشن کے پروپگنڈے کی سیاسی دکان اب مزید
نہیں چلے گی کئی کئی باریاں اقتدار کی لینے والوں کی کارکردگی سے عوام پوری طرح آگاہ ہیں۔ تاریخ میں پہلی بار عوامی امنگوں کوترجیح دیتے ہوئے بجٹ میں شامل کیاگیا ہے کورونا نے ساری دنیا کی معیشت کو ہلادیا ہے ۔
جس کے منفی اثرات ہماری قومی معیشت پر مرتب ہورہے ہیں ا۔س کے باو جو د حکومت نے ٹیکس فری اور عوام دوست بجٹ پیش کیا اورہر شعبے کو ریلیف دیاگیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کارکن رابطہ مہم کوفعال بنائیںبلدیا تی نظام وانتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں کارکن پوری طرح تیار ی کریں۔

ای پیپر دی نیشن