ڈاکٹر افتخارحسین اور ڈاکٹر شاہد بخاری نشتر میں کرونا مریضوں کو سہولیات بارے آج پریس کانفرنس کرینگے

ملتان ( سپیشل رپورٹر)نشتر ہسپتال میں کرونا کے مریضوں کیلیے طبی سہولیات کے انتظامات و اضافے کے حوالے سے پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال ڈاکٹر شاہد بخاری حیات ظفر آڈیٹوریم نشتر میڈیکل کالج میں آج بروز منگل دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے،اس حوالے سے فوکل پرسن ڈاکٹر عرفان ارشد کو رواں سال کورونا کے رپورٹ ہونے والے مریضوں اور اب تک نشتر ہسپتال میں کورونا کے کئے جانے والے تشخیصی ٹیسٹوں کے حوالے سے ڈیٹا مرتب کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن