کاشتکار ترجیحاً اپنی فصلات کو پٹریوں پر کاشت کریں،ترجمان محکمہ زراعت

Jun 30, 2020

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)حکومت پنجاب نے پری مون سون اور کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال میں محکمہ زراعت و دیگر متعلقہ محکموں کو چوکس رہنے اور کاشتکاروں کی معاونت کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں تاکہ فصلوں، لائیوسٹاک اور کاشتکاروں کی پراپرٹی کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے، کاشتکار مون سون کی بارشوں کے دوران اپنی فصلات کی خاص حفاظت کریں اور ریڈیو اورٹی وی سے نشر ہونے والی موسمی پیشین گوئی پر نظر رکھیں۔ترجمان محکمہ زراعت راولپنڈی کے مطابق کاشتکار ترجیحاً اپنی فصلات کو پٹریوں پر کاشت کریں،مون سون کی بارشوں کے دوران ضرررساں کیڑوں کے حملے میں اضافہ ہوسکتا ہے جس سے بچاؤ کیلئے کاشتکار محکمہ زراعت (توسیع یا پیسٹ وارننگ) کے مقامی عملے کے مشورے سے اقدامات کریں، محکمہ موسمیات کے مطابق امسال جاری موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے10 سے12 فیصدزیادہ بارشوں کا امکان ہے لہذٰا کاشتکار اس صورتحال کے باعث ابھی سے پلاننگ کرلیں۔

مزیدخبریں