آپسما کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر ڈپٹی کمشنرکے شکرگزار ہیں، ابرارحمد خان

Jun 30, 2020

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق نے نجی تعلیمی ادارہ چھوڑ کردوسرے میں داخلہ لینے پر پہلے سکول چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیاگیا والدین کسی بھی دوسرے سکول میں بچوں کو داخل کرانے کیلئے پہلے والے سکول کا لیونگ سرٹیفکیٹ لینے کے لئے متعلقہ سکول کے بقایا جات ادا کرنے کے پابند ہوں گے آپسما کے ڈویژنل صدر ابرارحمد خان نے اس نوٹیفیکیشن کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ ٓاپسما کی دیرینہ ڈیمانڈ کو پورا کرنے پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا شکریہ ادا کرتے ہیں ایک ادارے کی فیس اور بقایا جات ادا کئے بغیرکسی بھی سرکاری یا نجی ادارے میں کسی بھی طالب علم کا داخلہ نہیں ہو سکے گامرکزی صدر آپسما کاشف ادیب جاودانی، رفیق قریشی، ابرار ایڈوکیٹ، عرفان طالب، میڈم سعدیہ کے علاوہ دیگر نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان نے اس اقدام کو سراہا ہے۔

مزیدخبریں