نائجیریا فوج کے فضائی حملے، بوکوحرام کے متعدد عسکریت پسند ہلاک

 مغربی افریقی ملک نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست برونو میں فوج کے فضائی حملے میں بوکوحرام کے درجنوں عسکریت پسند مارے گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق نائجیرین فوج کے ترجمان جان ایننشے نے بتایا کہ فوج نے ریاست برونو کے مقام ورشیل میں بوکوحرام کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا جہاں دہشتگردی کی تربیت دی جا رہی تھی ،فضائی حملے کے نتیجے میں درجنوں عسکریت پسند ہلاک اور کیمپ تباہ ہو گیا، حملے میں نائیجرین فضائیہ کے دو جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔ واضح رہے کہ 2009 ءسے شمال مشرقی نائجیریا میں بوکوحرام خود کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...