یورپی یونین کی جانب سے کورونا وائرس کی وباءسے محفوظ 14 ملکوں کے شہریوں کو یورپ میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا، برازیل اور چین یورپی یونین کی اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔یورپی یونین کے شہریوں کے لیے بھی یونین کے اندر سرحدی کنٹرول ختم کر دیے گئے ۔یورپ سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباءنے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 575 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 965 ہو چکی ہے۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 96 ہزار 50 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وبا سے اموات 28 ہزار 346 ہو گئیں۔
امریکہ،چین،برازیل کے شہری کوروناسے غیرمحفوظ،یورپ میں داخلہ بند
Jun 30, 2020 | 13:29