چین کے مقامی سطح پر تیار کردہ بڑے مسافر بردار جہاز سی 919نے شہر تورپان میں شدید درجہ حرات میں تجرباتی پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔ آگ کی سرزمین کے نام سے مشہور یہ شہر شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں واقع ہے ۔تجربانی جہاز اتوار کو تورپان پہنچا اور اس کے تجربات ایک ماہ تک جاری رہیں گے ۔جہاز کو بنا نے والے کمرشل ائیر کرافٹ کارپویشن آف چائنا کی تجرباتی پرواز کی ٹیم نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں کی موسمیاتی رپورٹس کا تجزیہ کرنے کے بعد فیصلہ کیا کہ طیارے کے تجربات اور کارکردگی کے اعدادوشمار جمع کرنے کا کام تورپان ائیر پورٹ پر سرانجام دینا چاہیے، یہ بات ہوائی اڈوں کے تحفظ اور معیار کے نگرانی بیوروکے سربراہ وانگ لی فی کے حوالے سے کہی گئی ہے ۔تورپان اپنی شدید صحرائی آب وہوا کے لئے مشہور ہے اور خاص طور پر انتہائی گرمی کے موسم میں جون اور اگست کے درمیان یہاں کا اوسط درجہ حرات 38ڈگری سنٹی گریڈ سے بڑھ جاتا ہے ۔
چین کے سی 919 جیٹ طیارے کی شدید درجہ حرات میں تجرباتی پروازیں
Jun 30, 2020 | 14:25