چین کی قومی رصدگاہ نے منگل کے روز طوفانی بارشوں کیلئے نیلے خطرے کی تجدید کردی ہے کیونکہ ملک کے وسیع حصوں میں مسلسل موسلا دھار بارشوں کے باعث تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔قومی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ منگل کی صبح سے بدھ کی صبح تک صوبہ سیچھوان، یون نان، گوئی ژو، گوانگ شی، ہونان، جیانگ شی، فوجیان اور ژے جیانگ میں شدید بارشوں اور طوفان باراں کی توقع ہے۔محکمہ نے مزید کہاکہ ان میں سے کچھ علاقوں میں 70ملی میٹر فی گھنٹہ بارش ہو گی اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔مقامی حکام نے ممکنہ سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے گرنے سے خبردار رہنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ خطرناک علاقوں میں بیرونی سرگرمیاں ترک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔چین میں موسمیاتی انتباہ کے لئے چار رنگوں پرمشتمل نظام رائج ہے جس میں سرخ شدید خراب عکاسی کرتا ہے جس کے بعد نارنجی ، زرد اور نیلا شامل ہے۔جون سے اب تک مسلسل موسلا دھاربارشوں نے جنوبی چین کے زیادہ علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں بہت سارے دریاوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ملک کےوسطی اور جنوب مغربی علاقوں میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلابوں کے باعث چین نے اتوار کے روز چوتھی سطح کے ہنگامی ردعمل کا اجرا کیا تھا جو کہ ملک کے 4درجاتی انتباہی نظام میں سب سے کم ترین سطح ہے۔
چین،مسلسل طوفانی بارشوں کے باعث نیلے خطرے کی تجدید
Jun 30, 2020 | 14:40