چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے وفات پانے والے بیورو ملازمین کے اہل خانہ میں 35 لاکھ روپے کے مالی معاونت کے چیکس تقسیم کئے

لاہور(لیڈی رپورٹر)چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے وفات پانے والے بیورو ملازمین کے اہل خانہ میں 35 لاکھ روپے کے مالی معاونت کے چیکس تقسیم کئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے کہا کہ وفات پانے والے سرکاری ملازمین سی پی آئی گرلز کی وارڈن اور لانڈری مین ہمارا اثاثہ تھے مرحومین نے ہمیشہ ایمانداری کے ساتھ کام کیا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کےلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک سے مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے تمام ملازمین ہماری زمہ داری ہیں۔ مرحومین کے لواحقین کی جانب سے چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد اور بیورو  کا مالی امداد فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن