لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کےخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع۔قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔یہ ایوان دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے پرسیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔پولیس اہلکاروں اور گارڈز نے جرات و بہادری سے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا۔دہشتگردوں نے اپنے مذموں مقاصد حاصل کرنے کےلئے حملہ کیا۔پاکستان میں دہشتگردوں کے واقعات کا دوبارہ سر اٹھانا قوم کےلئے باعث تشویش ہے۔یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کےخلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جائے اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔