طالبات کے ساتھ جنسی ہراسانی کے واقعے پر سکول انتظامیہ نے استاد سمیت چار افراد کو ملازمت سے برطرف کردیا , ڈاکٹر شیریں مزاری کا نوٹس

Jun 30, 2020 | 20:45

لیڈی رپورٹر

لاہور ( لیڈی رپورٹر ) معروف نجی انگریزی میڈیم سکول میں طالبات کے ساتھ جنسی ہراسانی کے واقعے پر سکول انتظامیہ نے استاد سمیت چار افراد کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق طالبات نے جنسی ہراسانی کا الزام فارغ التحصیل طالبات کے استاد سمیت چار افراد پر عائد کیا جس پر سکول انتظامیہ نے چاروں کو ملازمت سے نکال دیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کے خلاف کوئی درخواست نہیں ملی۔ دوسری طرف ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی پنجاب نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے ۔ دریں اثنا وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ لاہور کے دو نجی تدریسی اداروں میں بچیوں اور خواتین سے ہراسانی کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور وزارت کے ریجنل دفاتر ہراسانی کے واقعات پر الرٹ ہیں، شکایت اور مدد کے لیے وزارت کی ہیلپ لائن 1099 دستیاب ہے.

مزیدخبریں