نوجوان جسمانی تروتازگی کیلئے کھیلوں کو زندگی کا حصہ بنائیں: صدیق مہر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)نوجوان نسل ذہنی و جسمانی تروتازگی کیلئے کھیلوں کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنائیں اور تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اپنے شیڈول میں غیر نصابی سرگرمیوں اور کھیلوں کیلئے وقت شامل کریں کیونکہ یہ سرگرمیاں جسم کو چست و توانا رکھنے کے ساتھ ساتھ قوت برداشت میں اضافہ کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81 چوہدری محمد صدیق مہر اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 54 رضوان اسلم بٹ نے کچا ایمن آباد روڈ پر کرکٹ ٹورنامنٹ میں جیتنے والی ٹیم کو انعامات دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور شہریوں کے ساتھ کرکٹ سے لطف اندوز ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور گوجرانوالہ کے نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے بہت جلد نئی گرانڈز کے منصوبے لائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن