کرم پور ( نامہ نگار ) نئے تعینات ہونے والے پٹواریوں کو پٹوار سرکل الاٹپرائیوٹ منشی سرکاری ریکارڈ مکمل کرنے لگے ۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے اراضی ریکارڈ سنٹر پر نئے پٹواری بھرتی کئے تھے اب نئے بھرتی ہونے پٹواریوں کو پٹوار سرکل بھی الاٹ کر دئے ہیں اور ساتھی ہی افسران نے حکم صادر کیا ہے کہ نئی جمعبندی تیار کریں ۔نئے بھرتی ہونے والے پٹواریوںکی نہ ٹریننگ ہے اور نہ ہی کوئی تجربہ اور نہ ہی کھیوٹ کھتونی کا پتہ ہے۔ جس کی بنا پر اراضی ریکارڈ میں مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے ان نئے پٹواریوں نے بھی ریکارڈ تیار کرنے کیلئے پرائیوٹ منشی رکھ لئے ہیں اور تمام سرکاری ریکارڈ ان پرائیوٹ منشیوں کے سپرد کردیا گیا ہے ۔اور ساتھ ہی پرائیوٹ منشی جمعبندی اور دیگر سرکاری کا م کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اور تمام سرکاری امور پرائیوٹ منشی نمٹا رہے ہیں۔عوامی سماجی حلقوں مختار احمد ،سرفراز احمد،محمد اکرم ،محمد ارشد عابد ،ذوالفقار علی معصومی ،محمد خالد اور دیگر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زمینوں کا قیمتی ریکارڈ،ان ٹرینڈ پٹواریوں اور پرائیوٹ منشیوںکے پاس جانے سے مسائل میں اضافہ ہو گا۔