دہشتگردی اسلام وپاکستان دشمنوںکی کارستانی ہے :عبدالغفارروپڑی

 لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی، سیاسی امور کے انچارج حافظ عبدالوھاب روپڑی ،سیکرٹری جنرل پروفیسر عبدالمجید ، پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی اور مولانا شکیل الرحمن ناصر سمیت دیگر نے لاہورمیںبم دھماکہ کے بعدسبی بلوچستان میںایف سی اہلکاروںپردہشت گردانہ حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی اسلام وپاکستان دشمنوںکی کارستانی ہے جووطن عزیزپاکستان کوغیرمستحکم کرنے کے ناپاک ایجنڈے پرکاربندہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردبزدلانہ کارروائیوںسے ملک وقوم کے حوصلے ہرگزپست نہیںکرسکتے۔رہنماوںنے اپیل کی ہے کہ متحدہوکروطن وامن دشمنوںکے تمام ترناپاک عزائم اورمذموم ارادے ملیامیٹ کردیں۔یہ ہم سب کادینی وملی اورقومی فریضہ ہے۔ملک سیا سی معاشی اور کئی حوالوں سے افواہوں کی زد میں ہے۔حکومت کسی بھی حوالے سے عوام کو مطمئن نہیں کرسکی ،ملک کا مستقبل اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ سے وابستہ ہے اسلامی احکامات کوپس پشت ڈالنے کی وجہ سے ملک ترقی کی بجائے دن بدن تنزلی کی طرف جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن