صنعاء (این این آئی)یمن کے مغربی ساحلی شہر الحدیدہ میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے ایک بیلسٹک میزائل داغنے کی ناکام کوشش کی اور میزائل لانچنگ پیڈ پردھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں درجنوں حوثی باغی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ حوثی ملیشیا کے جنگجو ایک بیلسٹک میزائل کوحملے لیے تیار کررہے تھے۔ میزائل لانچنگ کی کوشش ناکام ہوگئی اور میزائل موقعے پرہی دھماکے سے پھٹ گیا۔یمن کی جائنٹ سیکرٹری فورسز کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ حوثی ملیشیا شمال مشرقی الحدیدہ میں 16 کلو میٹر مشرق میں ایک بیلسٹک میزائل داغنے کی کوشش کررہے تھے مگر ان کی یہ کوشش ناکام ہوگئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سعودی عرب پرحوثی ملیشیا کی طرف سے پانچ بیلسٹک میزائل داغے گئے تھے۔بیان میں کہا گیا کہ حوثی ملیشیا کا بیلسٹک میزائل اپنے لانچنگ اڈے پرہی دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے آواز دور دور تک سنی گئی جس کے نتیجے میں الحدیدہ کے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
بیلسٹک میزائل لانچنگ پیڈ پرپھٹ گیا،اپنے ہی تیارکردہ بارودسے درجنوں حوثی ہلاک
Jun 30, 2021