آزاد کشمیر:1 کھرب41 ارب کا ٹیکس فری بجٹ، تنخواہوں، پنشن میں 10 فیصد اضافہ

Jun 30, 2021

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنی مدت کے آخری آئندہ مالی سال 2021-22ء کے لیے ایک کھرب 41 ارب 40کروڑ روپے کے حجم کا تاریخی ٹیکس فری بجٹ اور 1کھرب 32ارب 50کروڑ کا نظر ثانی میزانیہ2020-21  آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر کی زیرصدارت اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کر دیا۔اسمبلی نے بجٹ کی منظوری دیدی‘ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 1کھرب 13ارب 40کروڑ روپے غیر ترقیاتی اخراجات جبکہ 28ارب روپے ترقیاتی اخراجات کے لیے مختص کرنے کی تجویزہے۔ ترقیاتی بجٹ میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں % 14 اضافہ کیا گیا۔ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں  10%اضافہ تجویز کیا گیا جبکہ بجٹ میں 25%عدم تفاوت الائونس(Disparity Reduction Allowance) تجویز کیا گیا ہے۔ صحت عامہ کے لیے 1ارب 75کروڑ، تعلیم کیلئے 3ارب 20کروڑ، مواصلات کے لیے 10ارب، فزیکل پلاننگ وہائوسنگ کیلئے 4ارب 80کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے۔ وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے مالی سال 2021-22 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے بتا یا کہ آئندہ مالی سال میں اخراجات کا کل تخمینہ 1کھرب 13ارب 40کروڑ لگایا گیا ہے۔

مزیدخبریں