حالت بہتر‘ آرام فرمائیں‘ ڈاکٹر‘ تاریخی جلسہ کرنا ہے: فضل الرحمن 

 لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی صحت بہتر اور ڈاکٹرز نے مزید ٹیسٹوں کی رپورٹس آنے کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیاہے۔ مولانا فضل الرحمن نے ہسپتال سے ہی سندھ کے تمام اضلاع کے عہدیداران، کارکنان اور ذمہ داران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں 29 جولائی کو سندھ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ جس طرح آپ نے پہلے تاریخ ساز جلسے کیے ہیں، اسی طرح یہ جلسہ بھی تاریخ ساز ہوگا کیوں کہ پی ڈی ایم کی تحریک پہلے سے زیادہ متحرک ہے اور یہ جلسہ نااہل حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔ پاکستان کو درپیش مسائل اور سندھ کے بنیادی عوامی مسائل پر بھی کراچی جلسہ میں بھرپور آواز بلند کی جائے گی۔ مولانا نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے پیغام کے بعد سستی سے کام لینے کی بجائے تندہی سے کام لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹرز انہیں مسلسل آرام کا مشورہ دے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن