لاہور (سٹاف رپورٹر) آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہدسلیم بیگ کی زیر صدارت لاہور میں ’’ پریزنزکمپلکس’’ کی تعمیر کے حوالے سے اجلاس ہوا‘‘پریزنزکمپلکس’’ کی تعمیر 600 ملین کی لاگت سے کی جائیگی جبکہ اس مالی سال 30 ملین کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔اجلاس میں سکوپ آف ورک کو فائنل کرنے کے معاملہ کو زیربحث لایا گیا ہے۔ جدید طرز ایڈمن بلاک ، وومن بلاک ، جوونائل بلاک ، جنرل بلاک اور پبلک ویٹنگ ایریا کی تعمیر عمل میں لائی جائیگی۔