ہائیکورٹ نے ڈبوچا ڈیم کی تعمیر جاری رکھنے کی اجازت دیدی 

Jun 30, 2021

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ  کے مسٹر جسٹس وقاص  رؤف نے  ڈبوچا ڈیم کی تعمیر کے خلاف  حکم امتناعی خارج کرتے ہوئے  حکومت کو ڈیم کی تعمیر جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے  دوران سماعت  ایف ڈبلیو او کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ڈیم  تعمیر کیا جارہا ہے،درخواست گزار نے غلط بیانی کرکے ڈبوچا ڈیم کے خلاف حکم امتناعی لیا، درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں، ورک آرڈر کو بھی چیلنج نہیں کیا گیا اور  رٹ قابل سماعت نہیں۔اگر ڈیم بروقت تعمیر نہ ہوا تو راولپنڈی اسلام آباد میں اگلے چند سالوں میں پانی اور بجلی کا بحران پیدا ہو جائے گا۔

مزیدخبریں