لاہور(کامرس رپورٹر)دی بینک آف پنجاب سرکردہ مالیاتی ادارہ ہے جس کا پاکستان بھر میں 640 برانچوں کا نیٹ ورک ہے۔ دی بنک آف پنجاب نےTemenos کے ایوارڈ یافتہ علاقائی شراکت دار این ڈی سی ٹیک کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔بنک آف پنجاب کی طرف سے زاہد مصطفی (گروپ چیف کنزومر اینڈ دیجیٹل بنکنگ) جبکہ این ڈی سی ٹیک کی جانب سے عمارہ مسعود( سی ای او اور صدر این ڈی سی ٹیک) نے دستخط کیے۔اس معاہدہ کے تحت این ڈی سی ٹیک ،Temenos کے نیکسٹ جنریشن کے ڈیجیٹل سلوشن استعمال کرتے ہوئے مالیاتی اداروں کی ڈیجیٹل ٹرانفرمیشن کے عمل میں تیزی لاتے ہوئے ورلڈ کلاس فرنٹ اور مڈل آفس ٹرانزایکشنل سہولیات مہیا کرے گا۔بنک با صلاحیت اور تجربہ کار ٹیلنٹ کو حاصل کرنے کے لیے سرمایہ کاری کرے گا اور اپنے آپکو جدید ٹیکنالوجی ، پراڈکٹ اور سروسز کے ذریعے ڈیجیٹل فرسٹ سوچ اور چیلنجر بنکوں کی سوچ اور تجربہ سے ہم اہنگ کرے گا۔اس موقع پر بنک آف پنجاب کے صدر اور سی ای اوظفر مسعود نے کہاکہ اس ڈیجیٹل دنیاکیلئے بینکاری کا منفرد انداز متعارف کرانا ویژن ہے۔ پاکستان کے پانچ بڑے کمرشل بینکوں میں شامل ہونے کا خواب پورا کرنے کیلئے ڈیجیٹل ٹرانفرمیشن کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔