راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی کی ضلعی عدالتوں میںقتل کے مقدمہ میں ملزم کو سزائے موت ،جبکہ منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملز م کوقید و جرمانہ کی سزا سنادی گئی ایڈیشنل سیشن جج مسعود اختر کیانی نے تھانہ نصیر آباد کے قتل کیس میں نامزد ملزم سمسون مسیح کو سزائے موت اورتین لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنادی ملزم نے لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے عمانوایل نذیر کو قتل کر دیا تھاجس کا مقدمہ مقتول کے والدکی مدعیت میں دسمبر2019میں درج کیا گیا تھا دریں اثناء ایڈیشنل سیشن جج مظفر نواز ملک نے تھانہ پیرودھائی کے منشیات کیس میں نامزد ملزم کلیم اللہ کو جرم ثابت ہونے پرساڑھے چارسال قید اور20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ملزم کو پولیس نے جنوری 2021میں1400گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔
قتل کیس میں مجرم کو سزائے موت ، منشیات کے مقدمہ میں مجرم کوقید و جرمانہ
Jun 30, 2021