وزارت توانائی کا پیداوری کمپنیوں کوگیس کی پیداوار بڑھانے کا حکم 

Jun 30, 2021

اسلام آباد(نا مہ نگار) وزارت توانائی نے گیس کی پیداوری کمپنیوں کو کم سے کم وقت میں گیس کی پیداوار بڑھانے اور پی ایس او کو پاور سیکٹر کیلئے تیل کی فراہمی بڑھانے کے احکامات دے دیئے ہیں۔وزارت توانائی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب کو پورا کرنے کیلئے فرنس آئل اور ڈیزل سے بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے گیس پیداوار بڑھانے سے متعلق ریفائنریز کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں، جب کہ پاور پلانٹس کو مقامی گیس کی فراہمی معمول سے بڑھادی ہے۔ جب کہ گیس کی پیداوری کمپنیوں کو کم سے کم وقت میں گیس کی پیداوار بڑھانے اور پی ایس او کو پاور سیکٹر کو تیل کی فراہمی بڑھانے کے احکامات بھی دے دیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق 25 جولائی سے پہلے پہلے ایل ایس ایف او کے دو اور 31 جولائی سے پہلے فرنس آئل کے دو کارگوز پاکستان پہنچ جائیں گے جب کہ پی ایس او نے لوسلفر فرنس آئل کے دو کارگوزکے لیے ٹینڈرز دے دیے ہیں۔ترجمان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے ایل این کے بحران پر قابو پانے کے لیے منصوبہ تیار کرلیا ہے جس کے تحت پہلے ایل این جی ٹرمینل کی بندش کے دوران دوسرا ٹرمینل 600 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرے گا۔ اور چار جولائی تک دونوں ٹرمینلز سے گیس کی فراہمی 824 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ جائے گی۔ 

مزیدخبریں