چارموبائل کمپنیوں ،پی ٹی سی ایل نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی پرعملدرآمد مشکل قراردیدیا

Jun 30, 2021

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)چارکمپنیوں اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ )پی ٹی سی ایل(نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ کالز پر ہر 5 منٹ بعد مجوزہ 0.75 پیسے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی)پر تکنیکی لحاظ سے عملدرآمد مشکل ہے اور اس سے ٹیلی کام سیکٹر کے سروس ماڈل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی سی ایل اور چاروں موبائل کمپنیوں جاز، ٹیلی نار، یوفون اور زونگ 4 جی نے وزیر خزانہ شوکت ترین اور وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کے نام ایک خط میں 'فنانس بل 2021' میں مجوزہ 5 منٹ کی کال پر 0.75 پیسے کی ایف ای ڈی پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔ٹیلی کام کمپنیوں کا کہنا تھا کہ محصولات سے متعلق نئے اقدامات پاکستان کی ٹیلی کام انڈسٹری میں سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل کردیں گے، جو براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے والا سب سے بڑا شعبہ ہے۔: موبائل کالز پر ایف ای ڈی میں اضافہ سب سے زیادہ غریب طبقے کو متاثر کرے گا۔

مزیدخبریں