حلقہ کے لوگوں کی خدمت نہیں کر سکا : فردوس شمیم نقوی‘ سندھ اسمبلی رکنیت سے  مستعفی 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسمبلی کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ایوان کا رکن بن کر اپنے حلقے کی کوئی خدمت نہیں کر سکا۔ مجھے اسمبلی میں میرا کردار ادا نہیں کرنے دیا جا رہا۔ اس لئے آج احتجاجاً صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 101 کی سیٹ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ یہ اسمبلی آج سے غیر جمہوری ہو گئی ہے، آج ہمارے 5 ایم پی ایز کو اسمبلی کے اندر نہیں جانے دیا گیا۔ ایوان میں اپوزیشن کو کردار ادا نہیں کرنے دیا جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سڑکوں پر ہی احتجاج کرنا ہے تو پھر ایوان کی رکنیت نہیں چاہیے، میں کل تحریری طور پر سپیکر اسمبلی کو اپنا استعفیٰ پیش کروں گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...