پی ٹی آئی ارکان کی ڈھول باجوں کیساتھ سندھ  اسمبلی داخلے کی کو شش، گیٹ بند

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے تحریک انصاف کے ارکان ڈھول باجے لے کر آ گئے۔ تحریک انصاف کے کچھ ارکان کو ڈھول باجے اور پھولوں کے ہار پہنا کر اسمبلی لایا گیا ہے۔ جس پر سندھ اسمبلی کا گیٹ بند کر کے داخلہ روک دیا گیا۔ حلیم عادل شیخ اور دیگر ارکان نے گیٹ کھولنے کی کوشش کی۔ پی ٹی آئی کی خواتین ارکان  اسمبلی کے باہر موجود تھیں۔ دریں اثناء سپیکر سراج درانی کی زیر صدارت اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ سپیکر نے کہا پیر کے روز ایوان کی توہین کی گئی۔ اس قسم کی گھٹیا حرکات مناسب نہیں۔ ڈی آئی جی کو بتائیں جو فورس باہر کھڑی ہے وہ گیٹ بند کر دے۔ اتنی بڑی چار پائی لے آئے لوگوں کو گھسیٹا اور گالیاں دیں۔

ای پیپر دی نیشن