میاں طارق شفیع کی قل خوانی  شہباز شریف کی شرکت 

Jun 30, 2021

لاہور (خصوصی رپورٹر+خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے کزن میاں طارق شفیع کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل خوانی اتفاق مسجد ماڈل ٹائون میںادا کی گئی۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کے بعد اجتماعی دعا کی گئی۔ رسم قل میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، قریبی عزیز و اقارب، مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں مسلم  لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور نے بھی ملاقات کر کے ان کے کزن میاںطارق شفیع کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ جبکہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر میاں شہباز شریف سے تعزیت کا اظہار کیا۔ 

مزیدخبریں