چیئرمین یورپی ملٹری کمیٹی سے رابطہ ، تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں: جنرل باجوہ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یورپی یونین کی ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل کلاڈیو گریزانو کے ساتھ ویڈیو کال کے ذریعے رابطہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گفتگو کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت اور یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ تعاون میں اضافے سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث لائے گئے۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مشترکہ مفادات پر مبنی باہمی مفید کثیر الجہتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ یورپی یونین کی ملٹری کمیٹی کے چیئرمین نے علاقائی امن و استحکام بالخصوص افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔ فریقین نے ہر سطح پر تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...