کراچی (وقائع نگار)کراچی کے علاقے گھگھر میں مسلح افراد کا گھر پر حملہ، گھر میں موجود 14سالہ کرسچین لڑکی اغوا، اسٹیل ٹاون پولیس نے والدین کی اپیل پر مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا،ہم غریب خاندان بھوک افلاس سے تنگ آکر ٹنڈو باگو سے دس سال قبل گھگھر میں ا ٓکرا ٓباد ہوئے بچی دوا ساز فیکٹری میں کام کرتی تھی وہاں کے سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے تنگ کرنے کی شکایت پر ھم نے بچی کو گھر بٹھا دیا تو گارڈ اختیار ملاح اپنے تین مسلح ساتھیوں کے ہمراہ گھر سے ہماری بچی کو زبردستی اغوا کر کے لے گیا،مغوی بچی شمع کے والد بابو اور ماں شانتی نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پولیس مقدمہ تک درج نہیں کررہی،ملیر کے علاقے گھگھر میں محنت کش بابو کرسچین کے گھر پر مسلح افراد نے حملہ کر کے گھر میں موجود شواتین کو یرغمال بنا کر 14سالہ کرسچین لڑکی شمع کو اغوا ء کر کے لے گئے والدین نے تلاشی میں ناکامی کے بعد اسٹیل ٹاون تھانے پہنچ کر مقدمہ درج کرنے کی اپیل کی لیکن پولیس نے پر مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا۔