کراچی(سٹی نیوز)سندھ کی نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیموں کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس فیڈرل بی ایریا کے مقامی ہال میں منعقد ہوا جس میں کراچی سمیت سندھ کی 24ایسوسی ایشنز نے شرکت کی۔اجلاس میں نجی تعلیمی اداروں کو درپیش تمام تر مسائل کے حل کے لئے ایسوسی ایشنز کے سربراہان کی باہمی مشاورت سے ایک مشترکہ اتحاد گرانڈالائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کا قیام عمل میں لایا گیا۔اجلاس کے اختتام پر تمام ممبران نے مشترکہ اعلامئے میں کہا کہ اتحاد کا مقصدنجی تعلیمی اداروں کے حق کے لئے آواز بلند کرنا ہے ۔ کیونکہ کووڈ کے باعث تعلیم اور اسکولوں کو سخت چیلنجز کا سامنا ہے ۔ حکومت نجی اسکولوں کہ ہونے والے نقصانات کے تدارک کے لئے مناسب اسباب مہیا کرے،تاکہ زبوحالی کا شکار نجی اسکولز اپنا وجود برقرار رکھ سکیں۔اس موقع پر اجلاس میں مختلف تنظیموں کے جن سربراہان نے شرکت کی ان میں علیم قریشی الائنس آف پرائیویٹ اسکولز سندھ،سید طارق شاہ آل پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ،سید شہزاد اختر پیک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن،سید حیدر علی آل سندھ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن،ڈاکٹر نجیب میمن آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن حیدر آباد،دانش الزمان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کراچی،محمد آصف خان ہیپی پیلس گروپ آف اسکولز،محمد اختر آرائیں آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن،عامر مرتضٰی پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ،منور حمید کراچی پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن،ڈاکٹر عمران ودود سرونگ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ چیپٹر،محمد عمر ایجوکیشن فرینڈز آف پرائیویٹ اسکولز،عبدالجبار منیجمنٹ ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ اسکولز،بشیر احمد چنا ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ، محمد عظیم صدیقی جماعت اسلامی شعبہ تعلیم سندھ،چودھری فضل الحق حدید ڈسٹرکٹ ملیر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن،خلیل الرحمن رئیسی اتحاد پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن اور میڈم سنیرہ حسین نیشنل آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن و دیگر شامل ہیں ۔مذید برآں ناصر آر زیدی پاکستان اکیڈمک کنسورشیم، جہانزیب حسین فرینڈز آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن،میڈم شہناز الہدیٰ یونائیٹڈ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن اور مختار اجمیری پرائیویٹ اسکولز اونر ز ایسوسی ایشن،پروفیسر عامر بیگ وائس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن،جمیل الرحمن العلم ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی نے اس اتحاد کی تائید و حمایت کا اعلان کیاہے۔