گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) الیکٹرک پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو محمد ایوب نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران گیپکو ڈسٹری بیوشن سسٹم میں موجود 2ہزار 7سوچالیس سے زائد خطرناک مقامات / حفاظتی رکاوٹوں کو محفوظ بنایا جا چکا اور یہ سلسلہ تاحال بھی جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیپکوہیڈ کوارٹر میں لائن سٹاف اور عوام الناس میں سیفٹی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے سینئر مینجمنٹ کے ساتھ ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ اس دوران لائن سٹاف اور عوام الناس کی رہنمائی اوران میں سیفٹی شعور اجاگر کرنے کیلئے کمپلینٹ آفس، ایس ڈی او اور ایکسئین آفسز کواردو زبان میں 9ہزار 6 مختلف قسم کے پوسٹرز چھپوا کر دیئے گئے اور انہیں تاکید کی گئی کہ ان پوسٹرز کو نمایاں مقامات پر فریم کروا کر لگا یا جائے۔اس موقع پرسیفٹی ڈائریکٹر سیف اللہ سرانی نے بتایا کہ سیفٹی قوانین پر عمل نہ کرنے پر آفیسرز، لائن سٹاف و سپروائزری سٹاف کو 211وضاحتی خط جاری کئے گئے۔