گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ میاں رفعت ضیاء کی زیرِ صدارت ریسکیو1122 کا اجلاس سنٹرل ریسکیو اسٹیشن پر ہوا ، جس میں ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ایمرجنسی آفیسر آپریشنز محمد علی رضا بیگ نے بتایاکہ گزشتہ ہفتے کے دوران ریسکیو1122گوجرانوالہ کو مجموعی طور پر 19340فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے1044ایمرجنسی کالز تھیںان میں 325روڈٹریفک حادثات، 551میڈیکل ایمرجنسیز تھیں ریسکیوٹیموں نے 1006لوگوں کو ریسکیو کیا اور 602 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ روڈ ٹریفک حادثات میں03 لوگ موقع پرجاں بحق ہوگئے۔
ریسکیوگوجرانوالہ کوگزشتہ ہفتے 19340فون کالز موصول ہوئیں
Jun 30, 2021