مدثر لون اعلیٰ ظرف کے انسان تھے،احباب سے پرخلوص رویہ رہا: ودود حسن ڈار

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سٹی صدر پاکستان پیپلزپارٹی میاں ودود حسن ڈار نے کہا ہے کہ دنیا سے رخصت ہونیوالے دنیا میں اپنا اچھا اخلاق اور یادیں چھوڑ جاتے ہیں لہٰذا ہمیں چاہئے کہ  دنیا سے جانے والوں کو اچھے الفاظ میں یاد رکھیں، مرحوم مدثر لون بھی اعلیٰ ظرف کے انسان تھے جنہوں نے ہمیشہ اپنے عزیز و اقارب اور دیگر حلقہ احباب سے پرخلوص رویہ اپنائے رکھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گل روڈ پر قیصر بٹ سے ان کے سسر مدثر لون کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا اور دعائے مغفرت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن