ملتان(خصوصی رپورٹر)واپڈا ٹائون فیز تھری کے الاٹیز اور انویسٹرز نے چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیراعظم پاکستان عمران خان اور چئیرمین نیب پاکستان کے نام کھلا خط لکھ دیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ واپڈا ٹاون فیز۔III میں تین ہزار سے زائد الاٹیز کے 30 ارب روپے عرصہ 6 سال سے ڈوبے پڑے ھیں اور انہیں پلاٹ الاٹ نہیں کئے جارہے۔واپڈا ٹاون فیز تھری کا موضع شاخ مدینہ کے پلاٹوں سے عرصہ دو سال سے ریت، اور مٹی اٹھائی جا رھی ہے۔اس اراضی سے اب تک تین کروڑ سے زائد مالیت کی مٹی، ریت اس شاخ مدینہ کے ایک گروپ نے ایک بڑی ھائوسنگ اتھارٹی کو فروخت کر دی۔اس گروپ کی سرپرستی ایک ایم این اے اور ایم پی۔اے تحریک انصاف، ملتان انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کر رہی ہے۔ ان کورقم واپس کی جائے یا واپڈا ٹاون فیز تھری کو اپ گریڈ کرنے اور الاٹیز کو پلاٹ دیے جائیں اور مٹی، ریت مافیا پر مقدمات درج کر کے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے