گلاب والہ( نامہ نگار ) روہیلانوالی کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے سنگل کری کولم کورس کو اپنے سکولوں میں لاگو کرنے سے معذرت کر لی ہے۔روہیلانوالی کے نام نہاد انگش میڈیم سکولوں کے مالکان سے جب رابطہ کیا تو انہوں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم انگش میڈیم کی دو تین کتابیں اپنے سکولوں میں لگا کر بھاری فیسیں وصول کررہے ہیں ہمیں ان رنگین تصویروں والی کتابوں کی وجہ سے کتابوں کی فروخت پر 50 فیصد کمیشن مل جاتا ہے اس یکساں نصاب کے نفاذ سے ہمارا اور ہمارے سکولوں کا معیار گر جائیگا۔ہم نے لاکھوں کی انوسٹمنٹ کر کے سکول بنائے ہیں ہمارے سکول خیراتی یا سرکاری نہیں ہیں جو مفت معیاری تعلیم فراہم کریں۔حکومت کو چاہیے کہ ہمیں پرائیویٹ نصاب پڑھانے کی اجازت دی جائے کیونکہ ہمارے پاس امیر اور پڑھا لکھا طبقہ اپنے بچوں کو داخل کراتا ہے۔