سرد ترین کینیڈا میں قیامت خیز گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد 233تک پہنچ گئی ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اچانک اور غیرمعمولی گرمی سے کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں مرنے والوں کی تعداد 233 ہو گئی جبکہ حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔تاریخ میں پہلی بار کینیڈا کے سرد ترین علاقے میں درجہ حرارت 49.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔ صرف برٹش کولمبیا کے شہر وین کوور میں 69 اموات اچانک رپورٹ ہوئیں،وینکور کینیڈا کے سردترین علاقوں میں سے ایک ہے اور اسی لیے لوگوں کے گھروں میں ایئرکنڈیشنز نہیں تھے، حبس اور گھٹن سے دم توڑ جانے والے افراد میں زیادہ تر بوڑھے اور بیمار شامل ہیں۔سرد ترین علاقوں میں گرمی سے ائیرکنڈیشنڈز کی مانگ بڑھ گئی ، شدید گرمی سے نظام زندگی متاثر ہو گئی اور گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ماہرین موسمیات کے مطابق درجہ حرارت جمعہ سے بڑھنا شروع ہوا، مزید کئی روز تک شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیش گوئی بھی کی گئی ۔