دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 30 جون کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسزکی تعداد18کروڑ17لاکھ64 ہزار498ہوگئی۔امریکہ3کروڑ36لاکھ52ہزار98 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ3لاکھ 16ہزار897 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 1کروڑ85لاکھ 13ہزار305 مصدقہ کیسزکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 58لاکھ35ہزار885، روس میں 54لاکھ28ہزار961 ، ترکی میں 54 لاکھ20ہزار156اور برطانیہ میں 47لاکھ91ہزار628 تک پہنچ گئی ہے۔ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 44لاکھ47ہزار701 اور اٹلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 42لاکھ59ہزار133 تک پہنچ گئی ہے۔