بیجنگ اولمپک سرمائی کھیلوں کا مرکزی میڈیا سینٹر مکمل

بیجنگ اولمپک سرمائی کھیلوں کا مرکزی میڈیا سینٹر(ایم ایم سی) مکمل ہو نے کے بعد 2022 کے اولمپک اور پیرا لمپک سرمائی کھیلوں میں استعمال کے لئے تیار ہے۔بیجنگ کے بڑے منصوبوں کے تعمیراتی ہیڈ کوارٹرز نے اعلان کیا ہے کہ مرکزی میڈیا سینٹر میں مرکزی پریس سینٹر (ایم پی سی)اور بین الاقوامی نشریاتی سینٹر(آئی بی سی)کے ساتھ ساتھ عالمی رجسٹریشن پرنٹ میڈیا اور تمام حقوق رکھنے والے نشریاتی اداروں کا گیم ٹائم ہیڈ کوارٹر بھی شامل ہے۔ ان کھیلوں کے لئے بیجنگ میں تقریبا3 ہزاررجسٹرڈ صحافی اور 12 ہزار براڈکاسٹرز موجود ہوں گے۔چائنہ قومی کنونشن مرکز کے دوسرے مرحلے کے منصوبے کی یہ مرکزی عمارت ایک بہت بڑے تصوراتی پرندے کی شکل میں ہے ، جہاں مرکزی میڈیا سینٹر واقع ہے اور جس نے فن تعمیر اور فطرت کے مابین ہم آہنگی پر مبنی بقائے باہمی کی صورت گری کے تصور کو اجاگر کیا ہے۔یہ عمارت سبز اولمپکس کے تصور کو اجاگر کرتی ہے۔ اس میں قابل تجدید توانائی کا بھرپوراستعمال کرتے ہوئے توانائی کی اعلی کار کردگی کے حصول کے ساتھ اخراج میں کمی لائی گئی ہے۔کنونشن سینٹر کے دوسرے مرحلے کے منصوبے کی تعمیر بیجنگ اولمپک سرمائی کھیلوں اور پیرا لمپک سرمائی کھیلوں کے بعد بھی جاری رہے گی اور 2023 کے آخر تک یہ کام مکمل ہونے کی توقع ہے۔اس منصوبے کی مرکزی عمارت اور اس کے معاون ہوٹلوں ،دفاتر کی عمارتوں اور تجارتی عمارتوں کی تکمیل کے بعد ایک نمائش کمپلیکس تشکیل پائے گا ،جو ملحقہ چا ئنہ قومی کنونشن مرکز کے پہلے مر حلے کے ساتھ مل کر مجموعی طور پر 13 لاکھ مربع میٹرز سے زیادہ رقبے پر محیط ہوگا اور سرکاری سرگرمیوں ، بڑے پیمانے پر بین الاقوامی تبادلوں اور کاروباری نمائشی خدمات کی ضروریات پوری کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن