امریکی اداکار سٹورٹ ڈیمن 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے بیٹے کرسٹوفر نے اے بی 7 سی کو بتایا کہ ڈرامہ سیریل جنرل ہسپتال میں اپنے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار سٹورٹ ڈیمن اب ہم میں نہیں رہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سٹورٹ ڈیمن گزشتہ کئی سال سے گردے کی خرابی کے عارضے میں مبتلا تھے۔