ہانگ کانگ کے ایک غیرمعروف مال سے آئی ہوئی خبر کا ان دنوں بہت چرچا ہے جہاں دنیا کا سب سے بڑا اور اصلی ریوبک کیوب نصب کیا گیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق تاہم گھمانے کے لیے خاصی کوشش کی ضرورت ہوتی ہے اور دو سے تین افراد مل کر ایک سائیڈ کو گھماپاتے ہیں، اس کی ایک طرف کی لمبائی اور چوڑائی 8فٹ اور ڈھائی انچ کے برابر ہے، جس میں شروع سے ریوبِک کیوب کی تعمیر کو دیکھا جاسکتا ہے، قریب ایک درجن سے زائد ماہرین اور انجینیئر نے مل کر اسے ڈیزائن کیا ہے، اس کی تیاری میں سب سے بڑا چیلنج تھا کہ مکعب کی تمام افراد آسانی سے گھوم سکیں اور ٹوٹ پھوٹ کی شکار نہ ہوں، اس کے لیے اندرونی اور بیرونی مکینزم کو خصوصی طور پر ہلکا پھلکا بنایا گیا ہے،ویڈیو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے باضابطہ طور پر جاری کی ہے جو اعتراف ہے کہ یہ کیوب اب جسامت میں ایک ریکارڈ قائم کرچکی ہے، نینا شاپنگ مال میں نصب اس کیوب کو اب لوگوں کی بڑی تعداد دیکھنے کے لیے آرہی ہے، اس سے قبل یہ اعزاز ایک برطانوی انجینیئر کے پاس تھا جس نے اس وقت سب سے بڑا ریوبک کیوب بنایا تھا جس کا رقبہ 6فٹ سات انچ تھا۔
دنیا کا سب سے بڑا قابلِ حل ریوبک کیوب ہانگ کانگ میں نصب
Jun 30, 2021 | 17:57