پاکستان نے بھارت کی طرف سے جموں و کشمیر میں مبینہ ڈرون حملے سے متعلق غیرذمہ دارانہ اور گمراہ کن بیان کو دوٹوک انداز میں مسترد کر دیا

Jun 30, 2021 | 19:54

ویب ڈیسک

پاکستان نے بھارتی وزیر مملکت برائے امور داخلہ کشن ریڈی کی طرف سے بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں مبینہ ڈرون حملے سے متعلق غیرذمہ دارانہ اور گمراہ کن بیان کو دوٹوک انداز میں مسترد کر دیا ہے۔دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے آج ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت نے کوئی بھی ثبوت پیش نہ کرتے ہوئے جان بوجھ کر ایک مرتبہ پھر پاکستان پر سخت الزامات عائد کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے خلاف غیرمصدقہ اور گمراہ کن مہم کا ایک اور مظاہرہ ہے جو بھارتی حکومت اور بھارتی ذرائع ابلاغ کا خاصہ بن چکا ہے۔

مزیدخبریں