وزیر اعظم عمران خان پاکستان کا ریاست مدنیہ کا مشن پورا ہوگا:چوہدری محمدسرور

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ انشا اللہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کا ریاست مدنیہ کا مشن پورا ہوگا۔تاریخ میں زیادہ دولت اور محالات والے نہیں انسانیت کی خدمت کر نیوالے ہی زندہ رہتے ہیں۔کوئی شک نہیں کہ اپنے عہدوں سے انصاف نہ کر نیوالے دنیا اور آخرت میں عذاب کا شکار ہی ہوں گے۔حکومتی معاشی پالیسیوں میں رکاوٹیں ڈالنا سیاسی مخالفین کا عوام دشمن منصوبہ ہے۔ماضی کی حکومتیں اداروں کو سیاسی مداخلت کے ذریعے تباہ کرتی رہی ہیں۔ آج ملک مخالفین سے ملکی ترقی اور استحکام برداشت نہیں ہورہا۔ وہ بدھ کے روز 600بیڈ پر مشتمل انڈ س ہسپتال کا افتتاح کر نے کی تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ تقریب میں چیئر مین انڈس بورڈ ڈاکٹر عبد الباری خان،بزنس کیمونٹی سے میاں طلعت محمود، انواراے خان اور اقبال قر یشی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر گور نر پنجاب نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا اور وہاں غر یب مر یضوں کی دی جانیوالی سہولتوں اور مخیر حضرات کے کر دارکو سر اہا۔گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے انشا اللہ وزیر اعظم عمران خان انشا اللہ ریاست مدینہ کے مشن میں کامیاب ہونگے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس بات میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ تحریک انصاف کی حکومت اداروں میں اصلاحات لانے کے ساتھ ساتھ ان کوسیاسی مداخلت سے بھی پاک کر رہی ہے کیونکہ ادارے سیاسی مداخلت سے تباہ ہوتے ہیں۔گور نر نے کہا کہ صحت کے شعبے میں انصاف کارڈ انقلابی پروگرام ہے اور انشا اللہ رواں سال کے دوران پنجاب کے ہر فرد کو انصاف کارڈ کی سہولت میسر آجائے گی جس کے ذریعے وہ کسی بھی ہسپتال سے اپنا فر ی علاج کرواسکتا ہے اور حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ عوام کی ترقی اور فلاح وبہبود میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی تمام تر رکاوٹوں کے باوجود ملک میں ترقی،خوشحالی اور عوامی خدمت کا مشن کامیابی سے جاری رہے گا اور عوام سے کیے جانیوالے وعدوں کو بھی تحر یک انصاف کی حکومت پورا کر ے گی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ غر یبوں کے لیے انڈس ہسپتال کا یہ منصوبہ ہر لحاظ سے ایک مثالی اور شاندار منصوبہ ہے، اس کی تعمیر کیلئے پاکستان کے مخیر حضرات نے جو کردار ادا کیا ہے وہ بھی قابل تحسین ہے اور مجھے یہ بتاتے ہوئے بھی خوشی ہو رہی ہے کہ انڈس ہسپتال کی انتظامیہ پنجاب حکومت کے ساتھ بھی ملکر صوبہ میں 7ہسپتال چلا رہی ہے جہاں سالانہ لاکھوں مر یضوں کو مفت طبی سہولتیں فراہم کی جاتیں ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے مخیر حضرات پوری دنیا میں نہیں اورجب بھی پاکستان پر کوئی مشکل وقت آتا ہے سب غر یبوں کیساتھ کھڑے ہو جاتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران بھی مخیر حضرات غر یبوں کی بھر پور مدد کرتے رہے ہیں اور کسی کو بھوکا نہیں سونے دیا۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے وفاقی بجٹ کی منظوری پر وزیر اعظم عمران خان اور انکی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مالی سال2021/22کا بجٹ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ ہے جس سے کسانوں سمیت تمام شعبوں میں بھر پور ترقی ہوگی اور پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع بھی میسر آئیں گے .

ای پیپر دی نیشن