افغانستان میں امن کے دشمن خطے میں عدم استحکام چاہتے ہیں. آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا ‏جہاں انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سےخطاب کیا۔ آرمی چیف نے اسٹریٹیجک ‏اور علاقائی صورتحال پرتفصیلی اظہارخیال۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ہرسطح پرامن کیلئےکوشاں ہے پاکستان خطوں کےدرمیان ‏پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ کشمیرکےمسئلےکااقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق فوری حل ہوناچاہیے، ‏مقبوضہ کشمیر کےعوام کی حق خودارادیت کی جدوجہدکی حمایت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ڈاکٹرائن کو بہتر سے بہتر بنانےکیلئےکوشاں ہیں، مختلف نوعیت ‏کےخطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنےکیلئےپرعزم ہیں پیشہ ورانہ مہارت،فرض شناسی پاک فوج کاطرہ ‏امتیاز ہے۔

ای پیپر دی نیشن